18 اگست 2016 - 12:44
ملیشیا اور ایران کے درمیان اہم معاہدہ

ایران اور ملیشیا نے سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں فروغ کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ملیشیا میں ایران کی سفیر مرضیہ افخم نے جمعرات کے روز کوالالمپور میں ایران اور ملیشیا کے درمیان ہونے والے مذکورہ معاہدے کی تقریب میں کہا کہ تعاون کا یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان تمام میدانوں میں تعلقات میں فروغ کا موقع ہے۔ مرضیہ افخم نے سائنس و ٹیکنالوجی، تہذیب و ثقافت اور ادب و اقتصاد کے میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کو بھرپور توانائیوں کا حامل قرار دیا اور کہا کہ اسلامی ممالک دوطرفہ تعاون میں فروغ پیدا کرکے ایک دوسرے کو قوی بنا سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایران کے وسطی صوبہ یزد کے ایک وفد نے ملیشیا کے سائنس و ٹیکنالوجی کے مراکز کا دورہ کیا ہے۔

.......

/169